23 دسمبر 2012 - 20:30

غزہ پر غاصب صہیونی افواج کی جارحیت کا سلسلہ جارہی ہے اور کل رات انھوں نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے۔ کئی افراد صہیونیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے گذشتہ شب غزہ پٹی کے وسطی علاقے پر حملہ کیا اور فلسطینیوں پراندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد فلسیطنیوں کو زخمی کردیا۔اس حملے کے دوران صہیونی ریاست کے جاسوس طیارے غزہ پٹی کے علاقے پر پرواز کر تے رہے ۔صہیونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے وسطی علاقے کے علاوہ جنوبی علاقے پر بھی حملہ کیا اور کئي فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے گئے۔واضح رہے کہ غزہ پر صہیونی فوج کی حالیہ آٹھ روزہ جارحیت کے بعد حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد صہیونی فوج نے بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110